Loading
مودی حکومت کی کھلی چھوٹ کے باعث بھارتی جرائم پیشہ گروہ دنیا بھر کیلئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔
کینیڈا سمیت دیگرممالک نے بھارتی جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں سے بھارت کا مجرمانہ کردارآشکار کر دیا۔
بھارتی نشریاتی ادارہ این ڈی ٹی وی کے مطابق کینیڈا میں سرحد پار اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف کاروائی کے دوران متعدد بھارتی نژاد ٹرک ڈرائیور گرفتار کر لیے گئے، گرفتار ملزمان سے کینیڈین حکام نے 139 ملین ڈالر مالیت کی 1.7 ٹن غیر قانونی منشیات ضبط کرلیں۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق کینیڈا نے غیر قانونی منشیات کی ترسیل کے خلاف اہم کارروائی کی، تحقیقات نے بھارتی نژاد افراد سے جڑے تجارتی ٹرانسپورٹ کے غیر قانونی نیٹ ورک کو ظاہر کردیا۔
کینیڈین ماہر ویڈ ڈیزمین کے مطابق بھارتی نژاد گروہ ایک بہت بڑی جرائم پیشہ تنظیم ہے جو دنیا بھر میں بہت سے سنگین جرائم میں ملوث ہے۔
بھارتی جرائم پیشہ گروہوں کا عالمی سطح پر پھیلاؤ نااہل مودی حکومت کی کمزور اور بدترین حکمت عملی پر سوالیہ نشان بن چکا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل