Wednesday, July 29, 2026
 

ٹائیگر شروف فلموں کے بعد فٹبال کی دنیا میں انٹری کیلئے تیار

 



بالی ووڈ کے ایکشن اسٹار ٹائیگر شروف جلد ہی اداکاری کے ساتھ فٹبال کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتیں آزمانے والے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر شروف کاروباری شخصیت علی احمد کے فٹبال کلب ممبئی ایف سی کی جانب سے 135ویں ڈورنڈ کپ میں کھیلیں گے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ٹائیگر شروف کی محنت اور باقاعدہ ٹریننگ مستقبل میں انہیں ٹیم کا مستقل رکن بنانے کی راہ بھی ہموار کر سکتی ہے۔ وہ ٹیم کے ساتھ باقاعدگی سے ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں اور ان کی صلاحیتوں نے کوچنگ اسٹاف کو بھی متاثر کر دیا ہے۔         View this post on Instagram                       ٹائیگر شروف اور ممبئی ایف سی کی ٹیم 30 جولائی کو ڈورنڈ کپ کے آئندہ میچز کے لیے شیلانگ روانہ ہونے والی ہے۔ تاہم اداکار یا کلب کی جانب سے اس حوالے سے تاحال باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔ واضح رہے کہ ٹائیگر شروف اپنی انتہائی منظم فٹنس روٹین کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر مارشل آرٹس، جمناسٹکس، پارکور اور ہائی انٹینسٹی ورک آؤٹس سمیت مختلف جسمانی سرگرمیوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ ایسے میں مسابقتی فٹبال میں ان کی ممکنہ شمولیت کھیلوں سے ان کی دلچسپی کا ایک نیا پہلو قرار دی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل