Wednesday, July 29, 2026
 

طالبان رجیم دنیا بھر سے واپس آنے والے افغان مہاجرین کو سنبھالنے میں بری طرح ناکام

 



دنیا بھر سے اپنے وطن واپس آنے والے لاکھوں افغان مہاجرین طالبان رجیم میں شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ طالبان رجیم کی تمام تر توجہ عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ظلم و جبرسے اقتدار مضبوط کرنے پر مرکوز ہے، افغان میڈیا آمومیڈیا کے مطابق صوبہ فراہ میں آباد بے دخل افغان مہاجرین بے روزگاری، طبی سہولیات کی کمی اور انسانی امداد کے فقدان سے پریشان ہیں۔ آمو ٹی وی کے مطابق پڑوسی ممالک سے بیدخل ہونے والے لاکھوں افغان باشندوں کو افغانستان میں سنگین معاشی مشکلات  کا سامنا ہے، افغان طالبان رجیم واپس لوٹنے والے مہاجرین کو روزگار اور بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ واپس آنے والے افغان مہاجرین کی بڑھتی تعداد امدادی خدمات اورمقامی آبادی پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ مہاجرین کے امور کے ماہر محمد جمال کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم نے واپس آنے والے مہاجرین کے مسائل فوری حل نہ کئے توافغان عوام کو بڑے انسانی بحران کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے، افغانستان واپس لوٹنے والے مہاجرین کی مشکلات سے ظاہرہوتا ہے کہ طالبان رجیم ایک مکمل طور پر ناکام اور نااہل قابض ٹولہ ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل