Wednesday, July 29, 2026
 

سلمان خان ایک بار پھر مدد کے لیے آگے، آسام کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی مہم کا آغاز کر دیا

 



معروف بھارتی اداکار سلمان خان نے انڈیا کی ریاست آسام میں شدید سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے مبینہ طور پر کئی مراحل پر مشتمل امدادی مہم شروع کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنی فلاحی تنظیم ’بینگ ہیومن‘ کے ذریعے آسام کے سلمان خان فین کلب (ایس کے ایف سی) سے رابطہ کیا اور متاثرہ خاندانوں تک امداد پہنچانے کے لیے مرحلہ وار منصوبہ تیار کیا۔ پہلے مرحلے میں کھانے اور ضروری سامان کی تقسیم: امدادی مہم کے پہلے مرحلے میں ’بینگ ہیومن‘ نے ایس کے ایف سی آسام کے ساتھ مل کر سیواساگر میں متاثرہ افراد میں تیار کھانے کے پیکٹس تقسیم کرنے کا آغاز کیا ہے۔ یہ سامان گوہاٹی سے متاثرہ علاقوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہر پیکٹ میں بسکٹ، گڑ، پوہا، مُرّی، ڈبل روٹی، چیز اور جیم شامل ہیں، تاکہ متاثرہ خاندان کم از کم تین دن تک خوراک حاصل کر سکیں اور موجودہ مشکل صورتحال میں انہیں فوری غذائی امداد مل سکے۔ کھانے کے علاوہ امدادی مہم کے تحت خواتین کے لیے سینیٹری پیڈز، مچھروں سے بچاؤ کے لیے کوائلز، پینے کا صاف پانی اور پانی صاف کرنے والی گولیاں بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔         View this post on Instagram                       آئندہ ہفتے راشن اور ادویات کی تقسیم: دوسرے مرحلے کا آغاز آئندہ ہفتے متوقع ہے، جس میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں راشن کٹس اور ادویات تقسیم کی جائیں گی۔ آخری مرحلے میں سیلاب کے باعث شدید نقصان کا شکار ہونے والے اسکولوں اور اسپتالوں کی دوبارہ تعمیر میں بھی معاونت کیے جانے کی توقع ہے۔ یوں سلمان خان کی جانب سے شروع کی گئی یہ مبینہ امدادی مہم فوری غذائی ضروریات پوری کرنے سے لے کر مستقبل میں متاثرہ علاقوں کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی تک مختلف مراحل پر مشتمل ہو گی۔ واضح رہے کہ سلمان خان ممبئی میں ہدایت کار وامشی پیڈیپلی کی زیرِ ہدایت اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کے باوجود امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل