Wednesday, July 29, 2026
 

جڑانوالہ، بارش کے باعث خستہ حال چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق، ماں سمیت دو زخمی

 



مسلسل بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ افسوسناک حادثے میں دو کمسن بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ ان کی والدہ سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ جڑانوالہ کے علاقے جھنگ بازار، چک نمبر 219 ر ب ٹلیانوالہ میں پیش آیا جہاں بارش کے باعث ایک بوسیدہ مکان کی چھت اچانک منہدم ہوگئی۔ چھت گرنے سے گھر میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملبے میں پھنسے افراد کو نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 ماہ کا رضوان اور 5 سالہ سبحان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں رضوانہ زوجہ محمد ادریس اور 6 سالہ محمد احمد شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چھت مسلسل بارش کے باعث کمزور ہونے کے بعد گر گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل