Thursday, July 30, 2026
 

کنگنا میرے پیچھے اس لیے پڑی ہے کیونکہ میں ہریتھک روشن جیسا دکھتا ہوں، سورو داس کا اداکارہ کو طنزیہ جواب

 



بی جے پی رکنِ پارلیمنٹ کنگنا رناوت اور سی جے پی کے ترجمان سوراو داس کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ سوراو داس نے صحافی برخا دت کے پروگرام ’دی موجو اسٹوری‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کنگنا رناوت سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، لیکن اداکارہ مسلسل ان پر اور جین زی نوجوانوں پر ذاتی حملے کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’میرے دوست مجھے پیغام بھیج رہے تھے کہ آخر کنگنا تمہارے پیچھے کیوں پڑی ہیں؟ ان میں سے ایک دوست نے مذاق میں کہا کہ شاید میں ینگ ہریتھک روشن جیسا لگتا ہوں۔ یہ سن کر مجھے خود بھی حیرت ہوئی، لیکن سوال یہ ہے کہ وہ میرے جیسے شخص پر ذاتی حملے کیوں کر رہی ہیں؟‘‘ سوراو داس کا یہ تبصرہ کنگنا رناوت اور ہریتھک روشن کے درمیان برسوں پرانے تنازع کی طرف اشارہ سمجھا جا رہا ہے، جو 2016 میں اس وقت خبروں کی زینت بنا تھا جب کنگنا نے ایک انٹرویو میں ہریتھک روشن کو اپنا ’سِلی ایکس‘ قرار دیا تھا۔ اس سے قبل بھی سوراو داس نے کنگنا کے ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے اے این آئی سے گفتگو میں کہا تھا کہ ’’خود کنگنا کی جماعت کے لوگ بھی انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتے، اس لیے جین زی نوجوان بھی ان کی باتوں کو اہمیت نہیں دیتے۔‘‘ کنگنا کا سخت جواب سوراو داس کے بیان کے بعد کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا اور لکھا کہ ’’میں نے گوگل پر اس شخص کو تلاش کیا، اس کی عمر 28 سال ہے۔ یہ خود کو طالب علم کیسے کہتا ہے، مجھے سمجھ نہیں آتی۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا، ’’میں گزشتہ دو برس سے سیاست میں ہوں، لیکن گزشتہ 20 برس سے عوامی زندگی کا حصہ ہوں۔ اس کی عمر میں میرے پاس دو نیشنل ایوارڈز تھے۔‘‘ اداکارہ نے سوراو داس کو ’بے کار‘ اور ’بے روزگار‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی یہ نہیں سمجھ سکتے کہ ہر دور میں مسلسل مصروف رہنے کا کیا مطلب ہوتا ہے۔ اپنی پوسٹ کے اختتام پر کنگنا نے لکھا ’’پیارے سوراو، تم طالب علم نہیں بلکہ صرف ایک بے کار شخص ہو۔ پہلے کوئی ہنر سیکھو، یہیں سے آغاز کرو۔‘‘ تنازع کی شروعات کیسے ہوئی؟ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب کنگنا رناوت نے جنتر منتر سمیت ملک بھر میں ہونے والے جنرل زیڈ طلبہ کے احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ احتجاجی مظاہروں میں استعمال ہونے والی زبان اور رویہ انتہائی نامناسب ہے۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر انہوں نے لکھا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک جگہ اتنی "بدصورتی" کبھی نہیں دیکھی، جبکہ یہ بھی سوال اٹھایا تھا کہ ’’آخر ایسے نوجوانوں کی تربیت کون کر رہا ہے؟‘‘         View this post on Instagram                       سوشل میڈیا پر بحث جاری کنگنا رناوت اور سوراو داس کے درمیان جاری یہ لفظی جنگ سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔ ایک طرف کنگنا کے حامی ان کے مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب کئی صارفین سوراو داس کے تازہ طنز اور ہریتھک روشن سے متعلق تبصرے کو کنگنا پر جوابی وار قرار دے رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل