Loading
پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ نور اپنی تازہ فٹنس ٹرانسفارمیشن کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ 58 سالہ اداکارہ کی نئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر مداح ان کی جسمانی فٹنس، توانائی اور جوان نظر آنے والی شخصیت کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مختلف ویڈیوز میں صائمہ نور کو جم میں اسکواٹس، کیٹل بیل سوئنگز اور دیگر نسبتاً مشکل ورزشیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی پھرتی اور اسٹیمنا نے صارفین کو حیران کر دیا ہے، جبکہ کئی مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی نوجوان اداکاراؤں کو ٹف ٹائم دے سکتی ہیں۔
اداکارہ کی ایک بیوٹی سیلون آمد کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں، جن میں ان کے وزن میں نمایاں کمی واضح دکھائی دیتی ہے۔ نئی جھلکیاں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی فٹنس ٹرانسفارمیشن موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
صارفین کی بڑی تعداد نے صائمہ نور کو ’ایور گرین‘ قرار دیتے ہوئے ان کے نظم و ضبط اور خود پر توجہ دینے کی عادت کو سراہا، جبکہ بعض افراد نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ ان کی ویڈیوز اتنی غیر معمولی لگ رہی ہیں جیسے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ہوں۔
اس دوران صائمہ نور کے پرانے انٹرویوز بھی دوبارہ وائرل ہو گئے، جن میں انہوں نے اپنی صحت اور فٹنس کے سفر سے متعلق تفصیل سے گفتگو کی تھی۔ اداکارہ نے بتایا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہیں اپنا وزن بڑھتا ہوا محسوس ہوا، جس کے بعد انہوں نے اپنی روزمرہ زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا۔
صائمہ نور کے مطابق وہ کسی سخت یا پیچیدہ ڈائٹ پلان پر انحصار نہیں کرتیں بلکہ متوازن غذا محدود مقدار میں استعمال کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ ان کے معمول کا اہم حصہ ہے، جبکہ باقاعدگی سے ورزش، ذہنی سکون اور نظم و ضبط پر مبنی طرزِ زندگی نے انہیں نہ صرف جسمانی طور پر فٹ رکھا بلکہ ان کی توانائی اور تازگی بھی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل