Loading
یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے اطلاع دی کہ عمان کے ساحل پر ایک ٹینکر کو نامعلوم پراجیکٹائل نے نشانہ بنایا، جس سے اس کے انجن روم کو نقصان پہنچا ہے۔
میری ٹائم نے ایک انتباہی نوٹس میں کہا ہے کہ اسے جہاز کی کمپنی کے سیکورٹی آفیسر کی طرف سے ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے کہ یہ واقعہ عمان کے لیما سے 11 ناٹیکل میل شمال مشرق میں پیش آیا۔
اس میں کہا گیا کہ پروجیکٹائل نے انجن روم کو نقصان پہنچایا، جبکہ علاقائی کوسٹ گارڈ کو مطلع کر دیا گیا ہے اور حکام مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
میری ٹائم نے کہا کہ کوئی جانی نقصان یا ماحولیاتی اثرات کی اطلاع نہیں ہے۔ نشانہ بنائے گئے جہاز کا جھنڈا ابھی تک واضح نہیں ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ امریکہ اور ایران کے درمیان فوجی تصادم کے بعد آبنائے ہرمز کے ارد گرد سخت سیکورٹی کشیدگی کے درمیان پیش آیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل