Loading
کالعدم ایکشن کمیٹی کے کور ممبر راجہ سعید امجد نے مظفرآباد ڈویژن کے عوام سے الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کردی۔
راجہ سعید امجد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مظفرآباد ڈویژن کے عوام سے مخاطب ہوں کہ وہ 2 اگست کو پولنگ میں بھرپور حصہ لے کرجمہوری عمل کاحصہ بنیں۔
راجہ سعید امجد نے کہا کہ میرپور ڈویژن کی طرح مظفرآباد ڈویژن کے عوام بھی اپنے نمائندوں کو ووٹ دے کر منتخب کریں۔
واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں عوام کی بھرپور شرکت اس بات کی عکاس ہے کہ باشعور کشمیری جمہوری عمل پر یقین رکھتے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن میں کل 2 اگست کو پولنگ ہوگی، مظفرآباد ڈویژن کے عام انتخابی حلقوں کے ساتھ مہاجرین کی 12 نشستوں پر بھی کل ووٹ ڈالے جائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل