Saturday, August 01, 2026
 

کراچی والے تیار رہیں، اگلے 3 دن کے موسم کی پیش گوئی سامنے آگئی

 



شہر قائد میں رہنے والوں کے لیے محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دن کے لیے موسمیاتی پیش گوئی کردی ہے۔ ماہرین کے مطابق کراچی میں آج دوپہر اور شام کے اوقات میں آندھی  و  گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان  ہے جب کہ اتوار اور پیرکومطلع زیادہ ترابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان رہے گا۔ موسم سے متعلق بتایا گیا ہے کہ ہوا کا شدید کم دباؤ (ڈپریشن) کمزور ہو کر ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہو چکا ہے اور اب جنوب مشرقی راجستھان (بھارت) پر موجود ہے۔ اس موسمی نظام کے باعث، بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی مون سون ہوائیں مسلسل ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کر رہی ہیں۔  اس کے علاوہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بھی شمالی علاقوں پر اثر انداز ہے، جس کے مزید شدت اختیار کرنے اور ملک کے بالائی و وسطی علاقوں کے بیشتر حصوں کو متاثر کرنے کا امکان ہے۔ مون سون سسٹمز کے زیراثر دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ کچھ اضلاع میں تیزبارشوں کے سبب اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل