Saturday, August 01, 2026
 

حوثيوّں نے بحره احمر میں جہازوں سے فیس لینے کا الزام مسترد کردیا

 



حوثی گروپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وہ بحیرۂ احمر سے گزرنے والے تجارتی جہازوں سے فیس وصول کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ حوثیوں کے زیر انتظام ہیومینیٹیرین آپریشنز کوآرڈینیشن سینٹر (ایچ او سی سی) نے اپنے بیان میں کہا کہ بحیرۂ احمر سے گزرنے والے جہازوں کے لیے ان کی محفوظ گزرگاہ کی سہولت رضاکارانہ اور مکمل طور پر مفت ہے۔ کسی بھی فریق کی جانب سے فیس یا ادائیگی کا مطالبہ ایچ او سی سی یا جمہوریہ یمن کی نمائندگی نہیں کرتا۔ شپنگ کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی غیر مجاز شخص یا ادارے کو ادائیگی یا معلومات فراہم نہ کریں۔ واضح رہے کہ یہ وضاحت اس کے بعد سامنے آئی جب رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ حوثی قیادت بحیرۂ احمر میں گزرنے والے تجارتی جہازوں پر فیس عائد کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ حوثیوں نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی فیس نافذ نہیں کی گئی ہے.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل