Loading
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
راولپنڈی میں سکستھ روڈ پر واقع گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں قائم ڈسٹری بیوشن پوائنٹ سے پولنگ عملہ بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکسز اور دیگر حساس انتخابی مواد وصول کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق انتخابی عملے کو بیلٹ پیپرز اور سرکاری ریکارڈ فراہم کیا جا رہا ہے، جس کے بعد عملہ اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کی جانب روانہ ہو رہا ہے۔ پولنگ سامان کی ترسیل پولیس کی سخت سکیورٹی میں جاری ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ اور الیکشن عملہ پولنگ انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں جبکہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور عملہ تعیناتی کے لیے تیار ہے۔
حکام کے مطابق کل صبح مقررہ وقت پر پولنگ کا آغاز ہوگا جبکہ سامان کی تقسیم کے بعد پولنگ عملہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل