Loading
ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق شان مسعود کمر کی شدید تکلیف کے باعث سیریز اور انگلینڈ کے دورے سے باہر ہو چکے ہیں جس کے بعد عبداللہ شفیق اور سعود شکیل کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
دونوں کھلاڑی ٹیم کے تربیتی سیشن میں بھی شریک ہوئے جبکہ اویس ظفر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، تاہم اہم میچ میں تجربہ کار بیٹرز کو ترجیح دیے جانے کا امکان زیادہ ہے۔
ٹیم انتظامیہ بیٹنگ لائن اپ میں بھی رد و بدل پر غور کر رہی ہے۔
ایک امکان یہ ہے کہ عبداللہ شفیق تیسرے نمبر پر کھیلیں جبکہ بابر اعظم اپنی پسندیدہ چوتھی پوزیشن برقرار رکھیں۔
اس کے علاوہ سات ماہر بیٹرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا آپشن بھی زیر غور ہے جس سے سعود شکیل کی پلیئنگ الیون میں واپسی ممکن ہو سکتی ہے۔
بولنگ میں بھی تبدیلی متوقع ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی رفتار ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں کم رہی جس کے باعث تیز رفتار نوجوان پیسر عبید شاہ کو موقع مل سکتا ہے۔
اگر پچ ایک بار پھر فاسٹ بولرز کے لیے سازگار رہی تو پاکستان ایک اسپنر کم کر کے اضافی بیٹر یا ایک اور فاسٹ بولر شامل کرنے پر بھی غور کر سکتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل