Loading
بارش میں نہاتے ہوئے نالے میں گر کر لاپتا ہونے والے 7 سالہ بچے کی لاش مل گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی کے علاقے مصریال روڈ پر فرینڈز کالونی میں نالے میں گرنے والے 7سالہ ابو بکر کی لاش مل گئی ۔
7 سالہ ابوبکر گزشتہ روز بارش میں نہاتے ہوئے نالے میں گرا تھا ، جس کی لاش گوالمنڈی نالہ لئی سے ملی ۔
مقامی افراد نے بچے کی لاش دیکھتے ہی ریسکیو1122کو اطلاع دی ، جس پر اہل کاروں نے بچے کی لاش کو نکال کر ضروری کاروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔
واضح رہے کہ ریسکیو 1122 کی سرچ ٹیمیں کل سے بچے کی تلاش کے لیے آپریشن میں مصروف تھیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل