Sunday, August 02, 2026
 

امریکا نے قدم آگے بڑھایا تو جواب فیصلہ کن ہو گا، عباس عراقچی

 



ایران نے امریکا، اسرائیل اور خطے کے دیگر ممالک کو سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ فوجی اقدام یا مداخلت کے نتائج کی مکمل ذمہ داری حملہ آور فریق پر ہوگی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے آرمی چیف، سعودی عرب کے وزیر خارجہ اور ترکی کے وزیر خارجہ سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے جن میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عباس عراقچی نے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ امریکا کو کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ ایران اپنے خلاف ہونے والی ہر کارروائی کا بھرپور اور سخت جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے کسی بھی نوعیت کی جارحیت کی تو تہران اس کا فیصلہ کن جواب دے گا۔ انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ اگر کسی علاقائی ملک نے ایسے کسی اقدام میں کردار ادا کیا تو ایران اس کے خلاف بھی سخت ردعمل دینے سے گریز نہیں کرے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور علاقائی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا جبکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر سفارتی رابطوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل