Loading
انڈونیشیا کے مادورا جزیرے پر ایک فیری میں آگ لگنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 41 لاپتہ ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی سہ پہر ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق، مطیارا سینٹوسا 2 نامی فیری میں 271 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔
تاہم اسی دوران نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ 225 کو افراد کو بچا لیا گیا تاہم 5 افراد ہلاک اور 41 لاپتہ ہیں۔
ریسکیو حکام نے کہا ہے کہ تلاش اور بچاؤ کیلئے آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔
یہ فیری مشرقی جاوا صوبے کے سورابایا سے جنوبی سولاویسی کے شہر مکاسر جا رہی تھی۔
یہ واضح نہیں ہے کہ فیری میں آگ کیسے لگی۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔
مادورا جزیرہ جاوا کے شمال مشرقی ساحل پر واقع ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل