Sunday, August 02, 2026
 

یوکرینی افواج کا روس کی اہم فوجی تنصیبات پر حملہ

 



یوکرین نے روس کی فوجی اور توانائی کے بنیادی ڈھانچوں پر طویل فاصلے تک مار کرنے کرنے والے میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس میں روس کی جنگی معاونت کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ولادمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرینی افواج نے روس کے سراتوف کے علاقے میں دو اسٹریٹجک مقامات کو نشانہ بنایا، جو کہ فرنٹ لائن سے 600 کلومیٹر سے زیادہ دور ہے۔ صدر کے مطابق نشانہ بنائی گئی اہم تنصیبات میں ساراتوف آئل ریفائنری اور اینگلز ملٹری ایئر بیس شامل ہیں۔ کالوگا کے علاقے میں یوکرین کی افواج نے لیوڈینوسکایا آئل ڈپو کے ایندھن ذخیرہ کرنے کی سہولت کو بھی نشانہ بنایا۔ مزید برآں حملے میں روس کے برائنسک علاقے میں ایک ایسی جگہ کو نشانہ بنایا گیا جو حملہ آور ڈرونز کو ذخیرہ کرنے، تیار کرنے اور لانچ کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ زیلنسکی نے یوکرین کی دفاعی افواج کا ملک کی طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور درست نتائج فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ صدر نے کہا کہ ہم جنگ اور مالیاتی جارحیت کو ہوا دینے والی روسی تنصیبات کے خلاف اپنی طویل مدتی مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل