Sunday, August 02, 2026
 

خواجہ آصف کا محسن نقوی کو پی سی بی میں ’’انقلاب‘‘ لانے کا مشورہ

 



وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو پی سی بی میں انقلاب لانے کا مشورہ دے دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ نقوی صاحب سسٹم بتدریج بہتر ہو رہے ہوتے ہیں اور ہونے بھی چاہییں۔ خواجہ آصف نے مشورہ دیا کہ نمونے کے طور پر پی سی بی میں کوئی انقلاب لائیں کیونکہ کرکٹ کے شائقین پی سی بی کی پرفارمنس سے کوئی اتنے مطمئن نہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں تو اقتدار کُل آپ کے پاس ہے، نہ وزیر اعظم ہے، نہ پارلیمنٹ ہے اور نہ کوئی فرسودہ سیاسی نظام رکاوٹ ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر داخلہ نے اپنے خطاب کہا کہ تھا کہ ملک کا موجودہ سسٹم تباہ ہوچکا ہے اور اس کے لیے ہمیں کچھ سوچنا پڑے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل