Loading
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری ناکا بندی کے دوران 35 تجارتی جہازوں کو روک کر رخ موڑ دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سینٹکام نے کہا کہ فوج کی جانب سے ایران پر گزشتہ ماہ دوبارہ نافذ کی گئی بحری ناکہ بندی پر مسلسل عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکی فوج نے اب تک35 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا ہے اور دو جہازوں کو ناکارہ بنا دیا گیا، اسی طرح دو جہازوں کے اندر داخل ہو کر تلاشی لی گئی یا کنٹرول حاصل کیا جاچکا ہے۔
A U.S. Marine Corps F-35C stealth fighter jet launches from USS Abraham Lincoln (CVN 72) as the aircraft carrier transits the Arabian Sea and supports the U.S. blockade against Iran. As of Aug. 2, CENTCOM has redirected 35 commercial vessels, disabled 2, and boarded 2. pic.twitter.com/Bh84WHh3nu
— U.S. Central Command (@CENTCOM) August 2, 2026
قبل ازیں ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کی تھی اور واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے موجودہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ آبنائے ہرمز ایک اہم اور اسٹریٹجک بحری گزرگاہ ہے، جس پر ایران کا کنٹرول قائم ہے اور اس میں کسی قسم کی نئی پیش رفت نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی قسم کی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل