Monday, August 03, 2026
 

ایم کیو ایم مرکز بر جھگڑا، بلدیہ کیس میں بری ہونے والا رحمان عرف بھولا زیر حراست

 



ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں جھگڑے اور فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد سانحہ بلدیہ کیس میں حال ہی میں بری ہونے والے رحمان عرف بھولا کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیوایم کے مرکز بہادر آباد میں اتوار کی شب جھگڑے اور فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد سانحہ بلدیہ کیس میں حال ہی میں بری ہونے والے رحمان عرف بھولا کو نارتھ ناظم آباد میں گھر سے حراست میں لے لیا گیا۔ اس حوالے سے سامنے آنے والی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رحمان بھولا کو سادہ لباس ، پولیس وردی میں ملبوس اہلکار اور خواتین اہلکاروں نے حراست میں لیا اور اپنے ہمراہ لے گئے۔ تاہم رات گئے تک رحمان بھولا کو حراست میں لیے جانے کے حوالے سے پولیس حکام کی جانب سے کوئی اعلامیہ سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے بہادر آباد میں قائم عارضی مرکز پر اتوار کی شب جھگڑے اور فائرنگ کے بعد شہر کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے عہدیداروں اور کارکنان کو حراست میں لیے جانے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل