Monday, August 03, 2026
 

میر رضا علی کیس میں اہم پیشرفت

 



شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس کے رہائشی نوجوان میر رضا علی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ واقعے سے جڑی ایک اور نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں نوجوان میر رضا کو پیدل جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس دوران نوجوان کی جانب سے جیب سے کوئی روشن چیز نکال کر پھینکی گئی۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والی چیز موبائل فون معلوم ہوتی ہے۔ نوجوان میر رضا کے ملنے والے موبائل فون کے مقام کی شہری نے بھی پولیس کو نشاندہی کی اور بتایا تھا کہ موبائل فون اسی مقام سے ملا تھا جہاں سی سی ٹی وی میں کوئی روشن چیز پھینکی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فون ملنے کے مقام سے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ نوجوان نقل و حرکت سے متعلق مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز و شواہد حاصل کیے ہیں جن کی مدد سے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم نئی فوٹیجز کا فرانزک اور تکنیکی جائزہ لے رہی ہے۔ پولیس نوجوان میر رضا قتل کیس کے حوالے سے حاصل شواہد کو آپس میں جوڑنے اور مختلف پہلوؤں پر باریک بینی سے تفتیش کو آگے بڑھا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل