Loading
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے میسجنگ ایپ ٹیلی گرام کو مختصر وقت کے لیے اپنے ایپ اسٹور سے ہٹا دیا۔ ایپل کی جانب سے یہ فیصلہ میسجنگ ایپ پر مبینہ طور پر بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق تصاویر کو شیئر کرنے کے لیے استعمال ہونے کے الزام پر کیا گیا ہے۔
ایپل کے ترجمان کے مطابق ٹیلی گرام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ مواد ہٹا دیا اور اسے شیئر کرنے والے صارف کا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا، جس کے بعد ایپ کو دوبارہ ایپ اسٹور پر بحال کر دیا گیا۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ ٹیلی گرام کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ 2018 میں بھی ایپل نے نامناسب مواد کے باعث ٹیلی گرام کو عارضی طور پر ایپ اسٹور سے ہٹا دیا تھا۔
بعد ازاں ٹیلی گرام کی جانب سے حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جانے کے بعد ایپ کو دوبارہ دستیاب کر دیا گیا تھا۔
ایپل کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتا ہے اور ایسی خلاف ورزی سامنے آنے پر فوری کارروائی کی جاتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل