Loading
کراچی میں مبینہ طور پر قتل ہونے والے نوجوان میر رضا کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور تفتیش کاروں نے اس حوالے سے نئی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے۔
پولیس کے تفتیش کاروں نے 29 جولائی صبح 8 بجے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے، جس میں ایک کچرہ چننے والے شخص جائے وقوع پر آتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔
تفتیش کاروں نے بتایا کہ مشتبہ شخص تقریباً 8 منٹ تک جائے وقوع پر موجود رہا اور شبہ ہے کہ اسلحہ ممکنہ طور پر یہی شخص لے گیا۔
حکام نے بتایا کہ میر رضا علی کی لاش 29 جولائی کو صبح 11 بجے کے بعد ملی تھی، پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مشتبہ شخص کی شناخت میں مصروف ہے اور میر رضا قتل کیس میں تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے دوران پولیس نے مجموعی طور پر 19 افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور زیر حراست افراد میں نجی گیسٹ ہاؤس کے ملازمین، نوجوان کا موبائل فون جن افراد سے ملا، نوجوان میر رضا کے شراکت دار، ان لائن ٹیکسی ڈرائیور اور چند اہم افراد شامل ہیں۔
پولیس حکام کی جانب سے بھی کیس سے جڑے افراد کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل