Tuesday, August 04, 2026
 

کشمیر کے معاملے پر احتجاج؛ گرفتار 88 افراد کو شناخت پریڈ کیلیے جیل بھیج دیا گیا

 



کشمیر کے حوالے سے احتجاج کرنے پر گرفتار 88 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش کردیا گیا، عدالت نے تمام ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمان کو ڈیوٹی جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے 14 دن میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرکے ملزمان کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔ اسی احتجاج پر ایک روزل قبل سابق سینیٹر مشتاق احمد اور اخونزادہ یوسف زئی پر مقدمہ درج ہے، کل مشتاق احمد کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے ان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل