Tuesday, August 04, 2026
 

یمن میں بھارتی مال بردار جہاز سے بارودی کشتی ٹکراگئی؛ متعدد افراد زخمی

 



ایک بھارتی مال بردار جہاز یمن کے مغربی ساحل کے قریب بحیرۂ احمر میں بارودی کشتی سے ٹکرا گیا جس سے زوردار دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اُٹھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس مبینہ حملے میں بھارتی جہاز کو شدید نقصان پہنچا اور عملے کے متعدد ارکان زخمی بھی ہوگئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ بحری سلامتی سے متعلق اداروں کا کہنا ہے کہ جہاز کے عملے نے فوری طور پر ہنگامی اقدامات کیے جبکہ قریبی بحری حکام کو امدادی کارروائی کے لیے اطلاع دی گئی۔ جہاز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور جہاز کو محفوظ مقام تک پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم بحیرۂ احمر میں حالیہ مہینوں کے دوران ایرانی حمایت یافتہ حوثی گروپ کی جانب سے تجارتی جہازوں پر حملوں اور بحری ناکہ بندی کی دھمکیوں کے باعث شبہات اسی جانب جا رہے ہیں۔ حوثیوں نے گزشتہ ماہ سعودی عرب سے وابستہ بحری نقل و حمل کو نشانہ بنانے اور باب المندب کے راستے سے گزرنے پر پابندی کا اعلان بھی کیا تھا۔ واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کے بعد بحیرۂ احمر اور باب المندب وہ اہم ترین آبی گزرگاہیں ہیں جو ایران امریکا جنگ کے باعث مکمل یا جزوی طور پر بند ہیں اور تیل و گیس کی دنیا بھر میں ترسیل شدید متاثر ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل