Loading
امریکی انجینئرنگ کے غیر معمولی ذہین طالب علم نیتھن تھامس نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 18 سال کی عمر میں دنیا کے کم عمر ترین کالج پروفیسر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق نیتھن تھامس کی عمر 18 سال اور 346 دن تھی جب انہوں نے اگست 2023 میں امریکی ریاست فلوریڈا کے میامی ڈیڈ کالج میں تدریسی فرائض سنبھالے۔
اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے 306 سال پرانا مردوں کی کیٹگری کا ریکارڈ توڑ دیا، جو اس سے قبل کولن میکلورین کے پاس تھا۔ میکلورین 19 سال کی عمر میں پروفیسر بنے تھے۔
نیتھن تھامس نے عالیہ صبور کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو 2008 میں 18 سال اور 362 دن کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین خاتون پروفیسر بنی تھیں۔
نیتھن کی تعلیمی صلاحیتوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے صرف 10 سال کی عمر میں میامی ڈیڈ کالج میں ڈوئل انرولمنٹ کے ذریعے کالج کی تعلیم شروع کی جبکہ 14 سال کی عمر میں وہ فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی منتقل ہو گئے تھے۔
یہ غیر معمولی کامیابی کم عمری میں اعلیٰ تعلیم اور تدریسی میدان میں ایک نئی مثال قائم کرتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل