Wednesday, August 05, 2026
 

عبداللہ شفیق کا وہ کارنامہ جو گزشتہ 49 سال میں کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا

 



پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں یادگار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ کوئینز پارک اوول میں تیسرے روز کھیل دوبارہ شروع ہوا تو کپتان بابر اعظم 84 اور عبداللہ شفیق 107 رنز کے ساتھ میدان میں اترے۔ پاکستان ٹیم 266 رنز دو وکٹوں کے نقصان سے 387 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس دوران عبداللہ شفیق 160 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ WHAT A SHOT BY KITABI PLAYER TO BRING 150 pic.twitter.com/jGFEoQzAuy — Clutch Sports (@Clutchsportsz) August 4, 2026 عبداللہ شفیق کی یہ 160 رنز کی اننگز نہ صرف پاکستان ٹیم کے لیے میچ میں اہم ثابت ہوئی بلکہ یہ تاریخی اہمیت بھی رکھتی ہے۔ وہ 49 سال بعد ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ کرکٹ میں 150 سے زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل 1977 میں ماجد خان نے گیانا میں 167 رنز اسکور کیے تھے۔ پاکستان کی جانب سے بیرون ملک کھیلی گئیں 150 رنز سے زائد کی گزشتہ چار اننگز میں سے تین عبداللہ شفیق کے نام ہیں۔  Take a bow, Abdullah Shafique ???? ????First Pakistan batter to score 150-plus in a Test innings in the West Indies since Majid Khan's 167 in 1977 ????Three of Pakistan's last four 150-plus Test scores away from home have come from Abdullah Shafique ???? pic.twitter.com/XKZk4bitIB — Cricinfo (@cricinfo) August 4, 2026 واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنالیے ہیں اور اسے پاکستان کے خلاف 60 رنز کی برتری حاصل ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل