Wednesday, August 05, 2026
 

پاکستان اور امریکا کے باہمی تجارتی فریم ورک پر ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت

 



وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی تجارتی نمائندے کے درمیان پاکستان اور امریکا کے باہمی تجارتی فریم ورک پر ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ دونوں ممالک نے باہمی تجارتی فریم ورک کو جلد حتمی شکل دینے اور تکنیکی سطح پر مذاکرات تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے امریکا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیتے ہوئے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو اہم قرار دیا۔ امریکی حکام نے پاکستان کی لیبر اور ریگولیٹری اصلاحات پر ہونے والی پیشرفت کو سراہا۔ دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تجارتی معاہدے کو جلد مکمل کرنے کے لیے رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل