Wednesday, August 05, 2026
 

پاکستان ریلویز کا دو بند ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

 



وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے دو بند ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان ریلویز بابو مسافر ٹرین اور ساندل ایکسپریس کو دو ہفتے بعد بحال کر دے گا۔ لاہور سے لالہ موسیٰ جانے والی بابو مسافر ٹرین کو 20 اگست کو بحال کر دیا جائے گا جبکہ ملتان سے براستہ جھنگ اور سرگودھا جانے والی ساندل ایکسپریس بھی 21 اگست سے چلا دی جائے گی۔ دونوں ٹرینیں کورونا کی وبا کے سبب بند کر دی گئی تھیں، ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ مسافروں کے پر زور اصرار پر ریلوے مفاد میں کیا گیا ہے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ رواں سال مزید ٹرینیں بحال کریں گے، وزیرِ اعظم کے ویژن کے مطابق مسافروں کی سہولیات میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل