Loading
کینٹ کچہری لاہور نے ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کیس میں گرفتار معطل پولیس اے ایس آئی کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
عدالت نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ارم یوسف کی عدالت میں معطل ملزم اے ایس آئی عمران کو پیش کیا گیا۔ تھانہ غازی آباد کے پولیس نے ملزم اے ایس آئی کو پیش کیا۔
تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ ملزم سے لڑکی سے زیادتی کی تفصیلات جاننا ہے، اس لیے ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا جائے۔
واضح رہے کہ ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر ایس ایچ او غازی آباد سمیت تھانے کے پورے عملے کو کارروائی میں تاخیر اور افسران کو لاعلم رکھنے پر معطل کر دیا گیا تھا۔
اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بھکاری لڑکی کو تھانہ غازی آباد کے اندر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اے ایس آئی عمران موٹر سائیکل پر بٹھا کر لڑکی کو تھانہ غازی آباد لایا۔
گیٹ ڈیوٹی پر تعینات سنتری نے اے ایس آئی سے خاتون سے متعلق دریافت کیا، جس پر اے ایس آئی عمران نے جواب دیا کہ ملزمہ ہے اور تفتیش کے لیے لایا ہوں، اے ایس آئی عمران لڑکی کو انویسٹیگیشن روم میں لے کر گیا اور زیادتی کر ڈالی۔
پولسی کے مطابق زیادتی کے بعد لڑکی کو خود واپس چھوڑ کر آیا، ورثاء لڑکی کے اغواء کی درخواست دینے تھانے گئے اور اسی دوران ورثاء کو گھر سے فون آیا کہ لڑکی واپس آگئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل