Wednesday, August 05, 2026
 

شمالی علاقوں میں سیر کیلیے ضرور آئیں لیکن کچرا نہ پھیلائیں، شاہد آفریدی کی اپیل

 



قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سیاحوں سے شمالی علاقہ جات کو صاف رکھنے کی درخواست کردی۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے پہلے بھی درخواست کی تھی، اب پھر کر رہا ہوں کہ یہاں ضرور آئیں، تفریح کریں لیکن کچرا نہ پھیلائیں۔ ویڈیو میں انہیں مختلف مقامات سے کچرا اٹھاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ شاہد آفرید نے مزید کہا کہ وہ یہاں کچھ ڈسٹ بن لگادیں گے تاکہ لوگ اس میں کچرا ڈالیں۔ انہوں نے علاقہ مکین بچوں کی فرمائش پر 14 اگست سے قبل کرکٹ کی پچ بنانے کا بھی اعلان کیا۔ Exploring the breathtaking mountains of North Pakistan is a blessing, but leaving our trash behind is not! ????️✨ Enjoy the beauty, take memories, but leave only footprints. Keeping our beautiful Pakistan clean and green is our shared responsibility.#CleanGreenPakistan… pic.twitter.com/zbrMuZ6Cyc — Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 4, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل