Loading
ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کے والد نے 13 کروڑ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
بنارس پل پر ٹرالر کی ٹکر سے نوجوان فیضان کی ہلاکت کے معاملے میں سینئر سول جج غربی کی عدالت میں متوفی کے والد محمد سرفراز نے ٹینکر ڈرائیور حفیظ اللہ اور مالک گلفراز خان کے خلاف 13 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 11 محرم کو واقعہ پیش آیا تھا۔ میرا بیٹا اپنے کزن کے ساتھ حسین آباد سے واپس آرہا تھا۔ ٹرالر نے 24 سال کے فیضان کو کچل کر ہلاک کردیا۔
وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ٹرالر کی تیز رفتاری کے باعث نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ متوفی اپنے بوڑھے والدین کے مستقبل کا سہارا تھا۔ فریقین کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل