Loading
نجی ازبک ائیرلائن سینٹرم ائیر نے تاشقند اور کراچی کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ائیرلائن 3 ستمبر سے دونوں شہروں کے درمیان ہفتہ وار 4 دوطرفہ پروازیں آپریٹ کرے گی۔ 2 پروازیں C6-565 اور C6-566 جمعرات اور اتوار کو چلائی جائیں گی۔
اس نئی سروس کے ذریعے تاشقند اور کراچی کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ سینٹرم ائیر کا آغاز 18 جنوری 2023 کو تاشقند میں قائم ہیڈکوارٹر سے کیا گیا تھا۔ ائیرلائن نے ساڑھے 3 برس کے عرصے میں اپنی آپریشنل سرگرمیوں کو وسعت دی ہے۔
سینٹرم ائیر اس وقت 16 ائیر بس طیاروں کے ذریعے 18 ممالک کے 56 مقامات کے لیے پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کمپنی اپنے بین الاقوامی نیٹ ورک میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔
سینٹرم ائیر 21 اپریل 2026 سے تاشقند اور لاہور کے درمیان بھی براہ راست پروازیں چلا رہی ہے۔ اب کراچی کے لیے نئی سروس کے آغاز سے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان فضائی رابطوں میں مزید توسیع ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل