Loading
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں محنت کشوں کی کم از کم اجرت میں 7.5 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق نئی کم از کم اجرت کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
کابینہ کے فیصلے کے مطابق غیر ہنر مند مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے سے بڑھا کر 43 ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔ اس کے ساتھ نیم ہنر مند، ہنر مند اور اعلیٰ ہنر مند کارکنوں کی اجرتوں میں بھی مناسب اضافے کی منظوری دی گئی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق نئی اجرتوں کا اطلاق سندھ بھر کے تمام نوٹیفائیڈ صنعتی اور تجارتی اداروں پر ہوگا تاکہ مقررہ اجرتی نظام پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سندھ حکومت محنت کشوں کی فلاح اور انہیں بہتر معاشی تحفظ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مزدوروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے مختلف اصلاحاتی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔
صوبائی کابینہ نے اجلاس کے دوران صحت، انصاف اور محنت کشوں کی فلاح سے متعلق اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل