Loading
دہلی پریمیئر لیگ 2026 میں ایک ایسا حیران کن واقعہ پیش آیا جس نے شائقین کرکٹ کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
نیو دہلی ٹائیگرز کے کپتان ہمت سنگھ نے آخری گیند پر غیر معمولی انداز میں رن آؤٹ کرکے میچ برابر کردیا۔
بارش سے متاثرہ 15 اوورز کے میچ میں آؤٹر دہلی واریئرز کو جیت کے لیے آخری گیند پر صرف ایک رن درکار تھا۔
بلے باز پرتھم سلوجا نے گیند کو مڈ آف کی جانب کھیلا اور رن لینے کے لیے دوڑے، فیلڈ پر موجود ہمت سنگھ گیند کو پکڑنے میں ناکام رہے۔ گیند ہاتھ سے نکلنے پر انہوں نے غصے میں اسے لات مار دی جو سیدھی اسٹمپ سے جا ٹکرائی اور بیلز گر گئیں جبکہ بلے باز ابھی کریز تک نہیں پہنچ سکا تھا۔
View this post on Instagram
اس ناقابل یقین رن آؤٹ کے باعث میچ برابر ہوگیا اور فیصلہ سپر اوور پر چلا گیا۔
???????? ONE OF THE CRAZIEST RUN-OUTS EVER! ????????
In the Delhi Premier League, fielder Himmat Singh fumbled a run-out on the final ball. In pure frustration, he kicked the ball… and it hit the stumps directly! ????
Instead of a winning single, it became a freak run-out to TIE the… pic.twitter.com/ZlfN54KVnk
— PK UMAMAHESH (@PKBeastvijay) August 4, 2026
تاہم آؤٹر دہلی واریئرز نے سپر اوور میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سیزن 2026 کی اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل