Loading
الیکشن کمیشن نے الیکشنز رولز کی اہم شق میں ترمیم کا فیصلہ کرتے ہوئے الیکشن رولز 2017 میں ترمیم کا مسودہ جاری کر دیا۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق اثاثوں اور واجبات کے گوشواروں میں ابہام پر الیکشن کمیشن وضاحت طلب کر سکے گا جبکہ الیکشن کمیشن ارکان اسمبلی، متعلقہ افراد اور اداروں سے وضاحت مانگ سکے گا۔
اسی طرح، مالیاتی ادارے بھی الیکشن کمیشن کی طلب کردہ وضاحت دینے کے پابند ہوں گے اور الیکشن کمیشن وضاحت جمع کرانے کے لیے مقررہ مدت بھی طے کرے گا۔
دستاویز کے مطابق مجوزہ ترمیم رول 137 میں نئی سب شق کے اضافے کی صورت میں پیش کی گئی۔
الیکشن کمیشن نے مجوزہ ترمیم پر عوام سے اعتراضات اور تجاویز طلب کر لیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اعتراضات اور تجاویز 15 اگست 2026 تک الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں جمع کروائی جا سکیں گی۔
موصولہ اعتراضات اور تجاویز پر سماعت کے بعد الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل