Thursday, August 06, 2026
 

کراچی، آرام باغ میں پولیس مقابلہ، ایک زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار

 



شہر قائد کے علاقے آرام باغ میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق بلاسیس اسٹریٹ، ڈی جے چورنگی کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی ہوگیا جس کی شناخت محمد زبیر کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دوسرے گرفتار ملزم عبدالمجید کو مزید تفتیش کے لیے آرام باغ تھانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول، متعدد موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل