Thursday, August 06, 2026
 

آرمی کا ریسکیو آپریشن: براڈ پیک سے سات غیر ملکی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل

 



پاکستان آرمی ایوی ایشن نے بڑا ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے براڈ پیک سے سات غیر ملکی کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد کرلیں، برفانی تودہ گرنے کے باعث دس کوہ پیما لاپتا ہوگئے تھے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد پاک فوج کے سرچ آپریشن میں لاپتا دس میں سے سات غیر ملکی کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد ہوگئیں، پاکستان آرمی ایوی ایشن نے سات کوہ پیماؤں کی میتیں اور امریکی خاتون کوہ پیما کی جزوی باقیات اسکردو منتقل کردیں۔ لاپتا کوہ پیماؤں میں امریکا، چین، نیپال، عمان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما شامل تھے۔ اسکردو میں سول و عسکری حکام، سفارتی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ نے جاں بحق کوہ پیماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ خراب موسم اور مسلسل برفانی  تودوں کے  باعث پاکستانی، نیپالی کوہ پیما کے جسد خاکی  اور امریکی خاتون کی باقی ماندہ باقیات تاحال نہ مل سکیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل