Thursday, August 06, 2026
 

کراچی: شہری کو ہراساں کرکے30 ہزارروپے رشوت لینے کی ویڈیو وائرل، 3 پولیس اہلکار معطل

 



کراچی کے گزری تھانے میں تعینات پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری کو ہراساں کرکے مبینہ طورپر30 ہزارروپے بطوررشوت وصول کرنے کے واقعے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ کےگزری تھانے میں تعینات پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری کو ہراساں کرکے مبینہ طورپر30 ہزارروپے بطوررشوت وصول کرنے کے واقعے کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں گزری تھانے میں عرصہ درازسے تعینات پولیس اہلکاروں نے گاڑی سوارشہری کومبینہ طورپردھمکایا اور ہراساں کیا۔ ہیڈ کانسٹیبل راجا خالد کے حکم  پر پی سی فیاض  حسین نے مبینہ 30 ہزاررقم وصول کی، پی سی محمد علی کا کہنا ہے ہم نے پھٹک سے بچنا ہوتا ہے اگر ہم تمھاری ایف آئی آر کریں گے تو صبح ہمیں کورٹ جانا پڑےگا۔ پولیس اہلکاروں کی شہری کو ہراساں کر کے مبینہ طور پر رشوت وصول کرنے کی ویڈیو سامنے آئے پر ایس ایس پی ساؤتھ ایکشن لیتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنیوالے تینوں اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ معطل اہلکاروں میں کانسٹیبل راجا خالد محمود، محمد علی اور ریٹائرڈ آرمی سے بھرتی ہونے والے کانسٹیبل فیاض حسین شامل ہیں، تینوں اہلکاروں کو انکوائری مکمل ہونے تک پی ایچ کیو گارڈن سسپنڈ کمپنی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ڈی ایس پی ڈیفنس نثار احمد قائمخانی کو محکمانہ انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا۔ انکوائری آفیسر کو وائرل ویڈیو، ڈیجیٹل شواہد اور متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے، متعلقہ اہلکاروں اورگواہوں کے بیانات ریکارڈ کرکے ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے انکوائری رپورٹ واضح سفارشات کے ساتھ 7 روزمیں جمع کرانے کا حکم دے دی مبینہ رشوت ستانی کے معاملے میں حقائق سامنے آنے کے بعد مزید محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل