Saturday, August 08, 2026
 

کراچی: اغوا اور گینگ ریپ کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

 



ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ملزم شمس الرحمن کی  درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے روبرو لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ مدعی کے وکیل لیاقت علیخان گبول ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزم نے رکشہ ڈرائیور عاقب کے ذریعے متاثرہ لڑکی کو گھر میں کام کے بہانے بلایا۔ ملزم شمس الرحمن نے عاقب اور لڑکی کو جمالی پل سے گاڑی میں بٹھایا۔ متاثرہ لڑکی کو ایک خالی گھر لے جاکر مبینہ طور پر کولڈ ڈرنک پلائی گئی۔ جس سے متاثرہ لڑکی بے ہوش ہوگئی۔ اس کے بعد ملزم شمس الرحمن نے مبینہ زیادتی کی۔ ملزم عاقب مبینہ زیادتی کی ویڈیو بناتا رہا، ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر متاثرہ لڑکی کو مبینہ طور پر بلیک میل کیا گیا۔ عاقب اور گھر کے چوکیدار پر بھی متاثرہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا الزام ہے۔ متاثرہ لڑکی کی طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر آصف کو بلایا گیا۔ ڈاکٹر آصف پر بھی متاثرہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا الزام ہے۔ شمس الرحمن نے متاثرہ لڑکی کو مبینہ طور پر 3 ماہ تک حبس بے جا میں رکھا۔ ملزم اور اس کے ساتھیوں پر مختلف مواقع پر متاثرہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا الزام ہے۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ نے تھانہ مبینہ ٹاؤن میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ موقع ملنے پر متاثرہ لڑکی فرار ہوکر والدہ کے گھر پہنچی۔ متاثرہ لڑکی کا 161 اور 164 کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ متاثرہ لڑکی نے اپنے بیانات میں ملزم شمس الرحمن اور دیگر افراد کو نامزد کیا ہے۔ مبینہ زیادتی کی ویڈیو بھی پولیس کو بطور ثبوت فراہم کی گئی۔ پولیس نے مقدمے میں 376 اور 506 بی سمیت مزید دفعات شامل کیں۔ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرایا گیا، زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ پولیس کی تفتیش تاحال جاری ہے، چالان عدالت میں جمع نہیں کرایا گیا۔ سنگین الزامات کے باعث ملزم ضمانت کا حقدار نہیں۔ عدالت نے ملزم شمس الرحمن کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل