Loading
میر رضا علی کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے خود کو بے بس قرار دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سمعیہ سید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ 'کراچی میں میڈیکو لیگل سروسز/پولیس سرجن کی حیثیت سے اپنے 4 سالہ دور ذمہ داری میں، میں نے خود کو کبھی اتنا بے بس محسوس نہیں کیا'۔
ڈاکٹر سمعیہ سید نے مزید لکھاکہ سچ اور انصاف کی تلاش میں مجھے اکثر رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا مگر اس بار میں واقعی تھک چکی ہوں، حد سے زیادہ تھک چکی ہوں۔
واضح رہے کہ پولیس سرجن سمعیہ سید نے میر رضا کیس میں ایس پی ایسٹ کو خط لکھ کر ڈاکٹر اسامہ شیخ کی بنائی ہوئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنگین خامیوں کی نشاندہی کی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل