Saturday, August 08, 2026
 

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کیلیے این او سی جاری کردیے

 



پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے متعدد قومی کرکٹرز کو بیرونِ ملک لیگز اور کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کردیے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے حسن نواز، حنین شاہ، نسیم شاہ، عثمان خان، معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور شاداب خان کو کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔ ان کھلاڑیوں کے این او سی 19 اگست سے 21 ستمبر تک مؤثر ہوں گے۔ اسپنر نعمان علی کو لنکاشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کے لیے 27 ستمبر تک این او سی ملا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث 7 اگست سے 20 ستمبر جبکہ عثمان طارق 8 اگست سے 18 ستمبر تک سی پی ایل کھیل سکیں گے۔ دوسری جانب اسامہ میر کو 7 اگست سے 21 ستمبر تک سی پی ایل میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔ پی سی بی کے فیصلے سے ان کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک مصروفیات کے بعد عالمی فرنچائز کرکٹ میں صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل