Saturday, August 08, 2026
 

امریکا کا بندرگاہوں کا محاصرہ ختم کرنے کا عندیہ

 



امریکہ نے ایران عمان معاہدے کے پیش نظر  بندرگاہوں کا محاصرہ ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور عمان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے اور ایران کی جانب سے اس پر عمل درآمد شروع ہو جاتا ہے تو امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی ختم کر دے گا۔ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی بلا رکاوٹ آمدورفت بحال کرنے کے لیے پیش رفت ہوئی ہے۔ امریکہ نے عندیہ دیا ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد کی صورت میں وہ ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ اٹھا لے گا۔ امریکہ حکام کے مطابق واشنگٹن کا اقدام مشروط اور مرحلہ وار ہوگا، یعنی ایران کی جانب سے وعدوں پر عمل درآمد کو دیکھا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ ایران کے ساتھ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے مذاکرات اچھی پیش رفت کر رہے ہیں اور معاہدہ جلد ہو سکتا ہے.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل