Loading
امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے تازہ کارروائی میں ایران سے منسلک 6 اداروں اور ایک فرد کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے.
امریکی کارروائی میں دو بڑے ڈیجیٹل اثاثہ/کرپٹو ایکسچینج پلیٹ فارمز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ ایرانی حکومت کو بین الاقوامی مالیاتی نظام تک رسائی برقرار رکھنے میں مدد دے رہے تھے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک ایران کے لیے مالیاتی پابندیوں سے بچنے اور رقوم منتقل کرنے میں استعمال ہو رہے تھے۔
واشنگٹن نے اس اقدام کو ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے جواب سے بھی جوڑا ہے۔ تازہ اقدامات امریکی حکومت کی ایران پر جاری "زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ" کی پالیسی کا حصہ ہیں۔
تازہ پابندیوں کے تحت نامزد افراد اور اداروں کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کیے جا سکتے ہیں، جبکہ امریکی شہریوں اور کمپنیوں کے لیے ان کے ساتھ مالی لین دین پر پابندیاں عائد ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل