Loading
میر رضا ہلاکت کیس کے معاملے پر فیروز آباد تھانے میں درج اغوا کے مقدمے کو قتل کے مقدمے میں تبدیل کر دیا گیا۔
فیروز آباد تھانے کی ایف آئی آر نمبر 795/2026 میں ترمیم کر دی گئی۔
ایس ایچ او فیروز آباد کے مطابق ایف آئی آر میں قتل کی دفعہ 302 شامل کر دی گئی، مقدمے میں قتل کی دفعات قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد شامل کی گئی۔
میر رضا قتل کی تحقیقات کے لیے نئی تحقیقاتی ٹیم ازسر نو تفتیش کا آغاز کرے گی۔ نئی تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ، لواحقین اور دیگر متعلقہ افراد سے دوبارہ پوچھ گچھ کرے گی۔
ذرائع تحقیقاتی ٹیم کے مطابق قتل کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں گی، شواہد کا بھی از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل