Sunday, August 09, 2026
 

پی ٹی آئی احتجاج؛ دونوں بازوؤں سے محروم شخص ڈنڈے و پتھر مارنے کے جرم میں گرفتار

 



ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 5 اگست بانی پی ٹی آئی سے اظہار یک جہتی کے لیے احتجاج کے حوالے سے گرفتار افراد کی سماعت ہوئی جہاں پولیس نے ڈنڈے اور پتھر کے مارنے کے جرم میں دونوں بازوں سے محروم شخص کو گرفتار کرکے پیش کیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ رضوان الدین کی عدالت میں پولیس نے ملزم کو پیش کیا تاہم عدالت نے ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا، ملزم الطاف اللہ کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ نے دلائل دیے اور کہا کہ اس ملزم کے دونوں بازو ہی نہیں ہیں تو یہ کیسے پتھراؤ کر سکتا ہے۔ اس موقع پر کمرہ عدالت میں ملزم کے دونوں بازو کا جائزہ لیا گیا اور دونوں بازو نہ ہونے پر عدالت نے ملزم کو مقدمہ سمیت ڈسچارج کردیا ۔ خیال رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ کرپا میں مقدمہ درج ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل