Loading
پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے نیشنل چیمپئنز کپ میں شریک چاروں ٹیموں کے کوچز سے ملاقات کی جس میں 2027 کے ورلڈ کپ کی تیاریوں اور کھلاڑیوں کی ون ڈے صلاحیتوں میں بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مائیک ہیسن اتوار کو ملتان پہنچے جہاں وہ 11 سے 18 اگست تک جاری رہنے والے نیشنل چیمپئنز کپ کی نگرانی کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے تمام سات میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈے نائٹ ہوں گے۔
ملاقات میں پاکستان گرینز، پاکستان گولڈ، پاکستان وائٹس اور پاکستان بلوز کے ہیڈ کوچز مصباح الحق، اعجاز جونیئر، اقبال امام اور اعزاز چیمہ نے شرکت کی۔
پاکستان وائٹ بال ٹیم کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ شاہد اسلم بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات میں کھلاڑیوں کی ون ڈے کرکٹ کی مہارتوں کو بہتر بنانے سمیت کھیل کے مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنے پر بات چیت ہوئی۔
نیشنل چیمپئنز کپ پاکستان کے 2026-27 ڈومیسٹک سیزن کا ابتدائی اہم ٹورنامنٹ ہوگا اور جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں ہونے والے 2027 ورلڈ کپ کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔
شیڈول
11 اگست: پاکستان گرینز بمقابلہ پاکستان وائٹس
12 اگست: پاکستان بلوز بمقابلہ پاکستان گولڈ
13 اگست: پاکستان بلوز بمقابلہ پاکستان وائٹس
14 اگست: پاکستان گولڈ بمقابلہ پاکستان گرینز
15 اگست: پاکستان بلوز بمقابلہ پاکستان گرینز
16 اگست: پاکستان گولڈ بمقابلہ پاکستان وائٹس
18 اگست: فائنل
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل