Sunday, August 09, 2026
 

نیشنل چیمپئنز کپ؛  پی سی بی کا شائقین کے لیے داخلہ مفت رکھنے کا اعلان

 



پاکستان کرکٹ بورڈ نے 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے نیشنل چیمپئنز کپ کے تمام میچز کے لیے شائقین کا داخلہ مفت رکھنے کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ کے تمام سات میچز ڈے نائٹ ہوں گے اور کھیل کا آغاز دوپہر 3 بجے ہوگا۔ نیشنل چیمپئنز کپ میں پاکستان گرینز، پاکستان وائٹس، پاکستان بلوز اور پاکستان گولڈ کی چار ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ٹورنامنٹ سنگل لیگ راؤنڈ رابن کی بنیاد پر کھیلا جائے گا جس کے بعد سرفہرست دو ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان گولڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی، پاکستان گرینز کی کپتانی شاداب خان، پاکستان وائٹس کی قیادت صائم ایوب جبکہ پاکستان بلوز کی کپتانی صاحبزادہ فرحان کریں گے۔ پی سی بی نے ٹورنامنٹ کے لیے 44 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈز کے علاوہ 13 ریزرو کھلاڑیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز بھی ہوگا اور 2027 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم قرار دیا جارہا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل