Loading
شہر قائد میں پی ای سی ایچ سوسائٹی کے رہائشی نوجوان تاجر میر رضا کے اغواء و قتل کے مقدمے کی تفتیش ڈسٹرکٹ ایسٹ فیروز آباد سے منتقل کرکے ڈسٹرکٹ کورنگی زمان ٹاؤن کے سپرد کردی گئی ۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کے احکامات پر تھانہ فیروز آباد، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں درج ایف آئی آر نمبر 795/2026 بجرم دفعہ 365/302/201 تعزیراتِ پاکستان کی تفتیش کی فوری منتقلی کردی گئی۔
جاری کردہ حکم نامے کے مطابق مذکورہ مقدمے کی تفتیش اب ایس آئی او/انسپکٹر چوہدری غنضفر علی، تھانہ زمان ٹاؤن، ڈسٹرکٹ کورنگی کے سپرد کر دی گئی ہے۔
حکم نامے کے تحت انسپکٹر چوہدری غنضفر علی آئی جی سندھ کی جانب سے تشکیل دی گئی تحقیقاتی ٹیم کی نگرانی میں مقدمے کی تفتیش مکمل کریں گے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ہدایت کی ہے کہ مقدمے کی تفتیش انصاف، شفافیت اور قانون کے تقاضوں کے مطابق مکمل کرتے ہوئے رپورٹ متعلقہ عدالت میں پیش کی جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل