Monday, August 10, 2026
 

کراچی: ملیر میمن گوٹھ میں کمسن بچہ نالے میں گر کر لاپتہ، تلاش جاری

 



ملیر میمن گوٹھ  میں کمسن بچہ نالے میں گر کر لاپتہ ہوگیا جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے ، رات گئے تک بچے کی تلاش کا عمل جاری تھا جس میں کوئی کامیاب حاصل نہیں ہو سکی۔ اس حوالے سے ہیڈ محرر تھانہ میمن گوٹھ قربانی علی بتایا کہ ملیر سٹی اور میمن گوٹھ کے سنگم پر گزرنے والے نالے میں پیر کی شب 3 سالہ ابوزر نامی بچہ گر کر لاپتہ ہوگیا جبکہ بچے کا نام عبدالتراب بھی بتایا جا رہا ہے۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ور ایدھی کے غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے اور بچے کی تلاش کا عمل شروع کر دیا جبکہ شاول کی مدد سے پانی کے بہاؤ کو بھی موڑا جا رہا ہے، تاہم اس میں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔  انھوں نے بتایا کہ نالے میں گرنے والا بچہ ملیر سٹی کے علاقے میں رہتا ہے جبکہ جس نالے میں بچہ گرا ہے وہ میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں آتا ہے جو کہ کھیلتے ہوئے اچانک نالے میں گر کر لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل